
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک دبئی میں کھیلے گئے پانچوں میچز میں بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے فتح حاصل کی ہے۔
رواں ایونٹ کے دونوں میچز میں بھارت کی فتح سمیت 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے دس وکٹوں سے ریکارڈ فتح بھی اسی گراؤنڈ میں حاصل کی تھی۔
2022 کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ سپر فور میں پاکستان نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
سابقہ ریکارڈز کے مطابق اس میدان میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ملٹی نیشن ایونٹ کے فائنلز میں اب تک پانچ مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں سے تین میں پاکستان اور دو میں بھارت نے فتح حاصل کی۔