
معروف بھارتی ریپر بادشاہ نے اپنی مہنگی ترین گاڑیوں کے کلیکشن میں ایک اور گاڑی کا اضافہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار بادشاہ جن کے پاس پہلے ہی ایک لگژری گاڑی رولز رائس موجود ہے اب انہوں نے ایک اور رولز رائس خرید لی ہے جو کہ مہنگی ترین گاڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کالے رنگ کی خوبصورت گاڑی کی قیمت قریب 12 کروڑ بھارتی روپے ہے جو کہ پاکستانی روپے کے مطابق 380 ملین سے زائد بنتی ہے۔
بادشادہ نے انسٹاگرام پر اپنی اس نئی گاڑی کیساتھ تصاویر شیئر کی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ بادشاہ کا شمار بھارتی پنجابی میوزک انڈسٹری کے امیر ترین گلوکاروں میں کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں بادشاہ نے امریکا میں اپنے میوزک ٹور سے 6 ملین ڈالرز کمائے تو جوکہ ایک ریکارڈ کمائی ہے۔