
دماغ کے مخصوص حصوں کو انسداد سوزش پروٹینز کے حامل چھوٹے کیپسول ڈیلیور کرنے کے لیے بنایا گیا نیا سسٹم الزائمرز اور پارکنسنز بیماریوں سے لڑنے میں مدد دے سکتا ہے۔
جرنل بائیومٹیریلز میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق کے مطابق آسٹرو کیپسولز ایسے چھوٹے کیپسولز ہیں جو کہ ایک محفوظ جیل سے بنائے گئے ہیں جو آسٹروسائٹس نامی دماغ کے خلیات رکھتے ہیں۔
نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ عمر سے متعلقہ سوزش جو پارکنسنز اور الزائمرز جیسی بیماریوں سے تعلق رکھتی ہے، کے لیے ضروری ہے کہ ان جگہوں پر انسداد سوزش کیفیت کا علاج کیا جائے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ جب انسداد سوزش پروٹین IL-1Ra کے حامل آسٹروسائٹس کیپسول کی صورت ڈیلیور کیے جاتے ہیں تو یہ دماغ کی سوزش کو واضح طور پر کم کرتے ہیں۔