ایشوریا سے بریک اپ کے بعد سلمان جنونی ہوکر دیوار پر سر دے مارتے تھے: بھارتی ہدایتکار کا دعویٰ

بھارتی ہدایتکارپراہلاد کاکڑ  نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے بریک اپ کے بعد سپر اسٹار سلمان خان نے جنون میں آکر  اپنا سر دیوار   پر دے مارتے تھے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پراہلاد کاکڑ   نے   ماضی میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کے تعلق کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔

سلمان خان اور ایشوریا رائے کے بریک اپ سے متعلق پراہلاد کاکڑ  نے بتایا کہ’اس وقت میں اور سلمان خان ایک ہی عمارت میں رہائش پذیر تھے، میں نے ایشوریا سے بریک اپ کے بعد سلمان خان کو ٹوٹ کر جنونی ہوتے بھی دیکھا  ‘ ۔

ڈائریکٹرپراہلاد کاکڑکے مطابق ’بریک اپ کے بعد سلمان اکثر گھر پر اپنا سر دیوار پر مارتے تھے، ایشوریا اور سلمان خان کا تعلق ان کے باضابطہ طور  پر علیحدہ ہونے  کے اعلان سے  قبل ہی  ختم ہو چکا تھا اور اسی میں ایشوریا سمیت ان کے والدین کی بھی بہتری تھی کیونکہ اس تعلق  میں بہت کچھ ناقابل برداشت ہو گیا تھا‘۔

دوسری جانب سلمان خان کے ساتھ بریک اپ کے بعد ایشوریا رائے  کے رویے پر  بات کرتے ہوئے  پراہلاد کاکڑ  نے بتایا کہ’سلمان خان سے بریک اپ  پر ایشوریا بہت مطمئن تھیں، انھیں صرف اس بات کا دکھ تھا کہ پوری انڈسٹری میں سب نے سلمان خان کا ساتھ دیا اور اسی وجہ سے ان سے کنارہ کشی کر لی، ایشوریا سلمان خان سے بریک اپ کے بعد انڈسٹری میں کسی پر بھروسہ نہیں کرتی تھیں‘۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة