بارش میں اڑتے جہاز پر کھڑے ہو کر خطرناک اسٹنٹ کا عالمی ریکارڈ قائم (ویڈیو)

(3 اکتوبر 2025): چھوٹے قد کے سوشل میڈیا اسٹار نے بلند عزائم کے ساتھ اڑتے جہاز پر کھڑے ہو کر خطرناک اسٹنٹ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو ناقابل یقین کام کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ ایسا ہی کینیڈا سے تعلق رکھنے والا سوشل میڈیا اسٹار جان فرگوسن ہے۔ جس نے چھوٹے قد کے ساتھ بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ہزاروں فٹ کی بلندی پر اڑتے جہاز کی چھت پر کھڑے ہو کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صرف 4 فٹ 1.2 انچ کے جان فرگوسن نے برطانیہ کے خراب موسم کے دوران بارش اور تیز ہواؤں کا سامنا کرتے ہوئے جان لیوا اسٹنٹ کا مظاہرہ کیا اور 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والے جہاز پر کھڑے ہو کر سفر کیا اور 2010 میں برطانیہ کے 4 فٹ 1.7 انچ کے کرن کا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے سب سے چھوٹے ونگ واکر بن گئے ہیں۔

John in front of the plane with his certificate

27 سالہ جان فرگوسن نے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد کہا کہ میں توقع نہیں کر رہا تھا کہ یہ طیارہ اتنی تیز رفتاری سے چلے گا۔ بارش کے ساتھ ساتھ یہ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتا رہا۔ اس دوران میرے چہرے پر پانی کی ایک ملین بوندیں ٹپک رہی تھیں۔

فرگوسن کا کہنا ہے کہ ان کی نظریں اب پیرا گلائیڈنگ اور اسکائی ڈائیونگ میں ریکارڈ بنانے پر ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة