
راولپنڈی میں ڈینگی کے تابڑتوڑ حملے جاری ہیں جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق رواں سال اب تک 12819 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل۔ رواں سال مشتبہ 865 کیسز ڈینگی کے تصدیق۔
58 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج اور ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ویكٹر سرویلنس رپورٹ 2025 کے مطابق اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ ہوئی ہے جبکہ 1 لاکھ 75 ہزار 412 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔
15 لاکھ 30 ہزار 631 مقامات کی جانچ کی گئی اور 23 ہزار 536 مقامات پر لاروا برآمد ہوئے جبکہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جواد احمد نے بتایا کہ 4455 ایف آئی آرز درج اور 1850 مقامات سیل کردیے گئے۔ 108 چالان اور 457 جرمانے کیے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ علاقوں کی فہرست میں ڈھوک کشمیریں، تخت پڑی، ، پیرودھائی، ڈھوک گنگال، خیابان سرسید، چک جلال دین، دھمیال، ڈھوک دلال، کوٹھا کلاں، کلیال، قیوم آباد، رنیال، رتہ امرال ، رحمت آباد سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔