زوبین گارگ کے مداحوں کا ملزمان پر حملہ، پولیس کی گاڑیاں نذرِ آتش

آسام کے بکسا ضلع میں مشہور گلوکار زوبین گارگ کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کرتے وقت پرتشدد احتجاج پھوٹ پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بڑی تعداد میں موجود مشتعل مداحوں نے جیل کے باہر ملزمان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور تین پولیس گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا، جس سے کئی پولیس اہلکار اور ایک صحافی زخمی ہوئے۔ پولیس نے حالات قابو کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

ملزمان میں نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے آرگنائزر شیام کانو مہانتا، زوبین کے منیجر سدھارتھا شرما، کزن سندیپن گارگ، اور دو سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایم پی گپتا نے بتایا کہ دو دیگر ملزمان، شیکھر جیوتی گوسوامی اور امرت پربھا مہانتا، کو 17 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی زوبین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو جعلی قرار دیا۔

یاد رہے کہ زوبین گارگ 19 ستمبر کو سنگاپور میں ایک یاٹ پارٹی کے دوران سمندر میں تیراکی کرتے ہوئے ہلاک ہوئے تھے۔ آسام پولیس اور سنگاپور حکام کی تفتیش جاری ہے۔ جبکہ موجودہ حالات کے پیش نظر بکسا میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة