کینسرسے بچاؤ اور پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ’سپر ویکسین‘ کی آزمائش

سائنس دانوں نے ایک ’سپر ویکسین‘ تیار کی ہے جو کینسر کو بڑھنے اور پھیلنے سے روک سکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک نئی ’نینوپارٹیکلز‘ پر مبنی ویکسین کی چوہوں پر آزمائش کی ہے جو میلانوما، لبلبے اور ٹرپل نیگیٹیو بریسٹ کینسر کو روک سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جن چوہوں میں ویکسین لگائی گئی ان میں 88 فی صد چوہے ٹیومر سے پاک رہے جبکہ کچھ کینسر کے کچھ اقسام میں بیماری پھیلنے میں کمی واقع ہوئی اور کچھ کیسز میں بیماری کا پھیلاؤ رک گیا۔

نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویکسین چوہوں میں کینسر کے ٹیومر کو صرف محدود اور صاف ہی نہیں کر سکتا بلکہ حفاظتی شیلڈ کے طور پر بھی کام کر سکتا ہے۔ تاہم، اس ویکسین کی ابھی انسانوں پر آزمائش نہیں کی گئی ہے۔

امریکی شہر ایمہرسٹ کی یونیورسٹی آف میساچوسیٹس میں بائیومیڈیکل انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر پرابھانی اتوکرالے جنہوں نے تحقیق کی سربراہی کی، کا کہنا تھا کہ قوتِ مدافعت کو فعال کرنے کے لیے ان نینوپارٹیکلز کی انجینئرنگ کے ذریعے ٹیومر کی نمو روک کر مریضوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة