سکیورٹی خدشات: اورنج لائن ٹرین اور لاہور میٹرو سروس کا روٹ محدود کردیا گیا

لاہور: سکیورٹی خدشات کے باعث اورنج لائن ٹرین اور لاہور میٹرو کا روٹ محدود کردیا گیا ہے۔ 

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق لاہور میٹرو بس سروس ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کر دی گئی ہے اور سروس اب صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے  بند روڈ اسٹیشن اور ملتان روڈ اسٹیشن کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث میٹرو بس سروس اور اورینج لائن ٹرین کی جزوی بندش کا فیصلہ کیا گیا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة