
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسپیم اور غیر مطلوب پیغامات سے نمٹنے کے لیے انفرادی اور بزنس اکاؤنٹس کے لیے نئی پابندیاں متعارف کرانے جا رہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے کی جانے والی اس تبدیلی سے میٹا اپنے صارفین کو واٹس ایپ بزنس ایکو سسٹم کو بڑھانے میں تحفظ فراہم کرے گا۔ اس تبدیلی میں اس حد کا تعین کیا جائے گا کہ جواب موصول ہوئے بغیر کتنے پیغامات بھیج سکتے ہیں۔
گزشتہ برسوں میں واٹس ایپ ایک نجی میسجنگ ایپ سے بڑھ کر رابطے کا ایک پیچیدہ پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ لیکن ایپ کے بڑھنے کے ساتھ پلیٹ فارم پر اسپیم سے لے کر غیر مطلوب میسجز کی بھرمار بھی ہوگئی ہے۔
اس مسئلے کو روکنے کے لیے کمپنی نئی پالیسیوں کی آزمائش کر رہی ہے جس سے ان میسجز کو گنا جائے گا جن پر جواب نہیں دیا جائے گا۔