فلم ’دنگل‘ میں عامر خان کے ساتھ آنیوالی زائرہ وسیم نے اچانک نکاح کرلیا، تصاویر بھی جاری

6 سال قبل  بالی وڈ کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر زائرہ وسیم نے اپنا اور شوہر کا چہرہ ظاہر نہ کرتے ہوئےنکاح کی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں زائرہ وسیم کو سرخ رنگ پر گولڈن کڑھائی والے عروسی لباس جب کہ ان کے شوہر کو آف وائٹ کلر کے قمیض شلوار پر ہم رنگ شال ڈالے چاند کو تکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری تصویر میں زائرہ وسیم کو مہندی لگے ہاتھوں سے نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سابقہ اداکارہ کی پوسٹ کے کیپشن میں ’ قبول ہے‘ درج کیا گیا ہے تاہم زائرہ وسیم  کی پوسٹ میں ان کے شوہر کے حوالے سے کوئی معلومات حتیٰ کہ شوہر کانام بھی درج نہیں کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر  زائرہ وسیم کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں  جس کے بعد ان  کی زندگی کے نئے آغاز پر   مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار  کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سپر ہٹ فلم ’دنگل‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی چائلڈ اسٹار زائرہ وسیم نے 2019 میں مذہبی بنیادوں پر فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اپنی طویل پوسٹ میں زائرہ وسیم  نے بالی وڈ کو خیرباد کہنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا  تھا کہ فلمی کیرئیر میں عزت اور شہرت ملی ہے لیکن اس کی وجہ سے مذہب سے دور ہورہی تھی،  ان کی زندگی سے برکت ختم ہورہی تھی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة