پاک افغان بارڈر اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں کھلنے کا امکان

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں کھلنے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام نے سرحد کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں پاک افغان بارڈر کھلنے کا امکان ہے۔

پاکستانی سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور تنازع نہ ہوا تو طورخم بارڈر کھول دیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہیں ، امید ہے کہ اب امن لوٹے گا اور پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے۔

انھوں نے بتایا تھا کہ دہشت گردی برسوں سے پاکستان، افغانستان کےسرحدی علاقوں کو متاثر کررہی ہے، گزشتہ ہفتے دہشت گردی کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست جھڑپ تک پہنچ گیا تھا، دونوں ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دہشت گردی کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے تدارک کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں گے ورنہ خطے کےامن کو خطرات لاحق ہوں گے ، یہ معاہدہ بنیادی طورپر قطر اور ترکیہ کی ثالثی سے ہوا ہے تاہم معاہدے کی تفصیلات کوحتمی شکل دینے کیلئے ایک اوراجلاس آئندہ ہفتے استنبول میں ہوگا، جہاں معاہدے کی تفصیلات پر اتفاق کیا جائے گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان وزیر دفاع نے تسلیم کیا دہشت گردی ہی تناؤ کی اصل وجہ ہے جس پر قابو پایا جائے گا اور مؤثر طریقہ کار واضح کیاجائے گا تاکہ دونوں ممالک میں موجودہ مسائل کوحل کیا جاسکے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة